میلبرن،کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ کا آئی سی سی کیخلاف لڑنے کا نیا فیصلہ،کارڈز سینے کے ساتھ لگالئے،بڑا اعلان تیار۔میلبرن ٹیسٹ میں آئی سی سی کی جانب سے جائز مطالبہ کو مسترد کئے جانے کے بعد عثمان خواجہ شدید برہم اور مایوس ہیں۔عثمان خواجہ کا آئی سی سی کیخلاف لڑنے کا نیا فیصلہ،کارڈز سینے کے ساتھ لگالئے،بڑا اعلان تیار۔ریٹائرمنٹ کا رڈ ٹیبل پر ہے۔کرکٹ آسٹریلیا سے بھی ناخوش ہیں لیکن کرکٹرز ایسوسی ایشن آسٹریلیا سے تھوڑا مطمئن ہیں۔آئی سی سی نے اتوار کو ان کی درخواست مسترد کی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں سٹیکر لگانے کی اجازت نہیں دی جو سراسر امن اور محبت کا پیغام تھا۔اس پر خواجہ نے سخت رد عمل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کارڈزاپنے سینے سے لگالئے ہیں۔
اپ ڈیٹ نوٹ
عثمان خواجہ نے آئی سی سی کیخلاف پہلا وار کردیا،منافقت کا الزام،ثبوت پیش کردیئے
کرک اگین نیوز کی تصدیق آج 25 دسمبر کو ہوگئی ہے۔عثمان خواجہ نے پہلا وار کردیا ہے،اس کے لئے یہ نوٹ یہاں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے،اسکی تفصیلات کیلئے لنک بھی پیش خدمت ہے۔
عثمان خواجہ،آئی سی سی کا آفیشل رد عمل آگیا،مجبور کس نے کیا
خواجہ یہ اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں کہ وہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بلیک پٹی بھی نہیں استعمال کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ وہ کیا کریں گے۔اس حوالہ سے عثمان خواجہ کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ میچ کے دوران کسی بھی روز کوئی ایسا عمل کریں گے جس سے وہ آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی میں نہیں آئیں گے۔
آئی سی سی نے اپنی منافقت اور اخلاقی حیثیت ظاہر کردی،مائیکل ہولڈنگ برس پڑے
پاکستان کے خلاف سڈنی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی وہ کوششیں جاری رکھیں گے اور اگر آئی سی سی کا یہی کردار رہا،جسے وہ دہرا معیار قرار دیتے ہیں تو سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کرسکتے ہیں اور یہ ریٹائرمنٹ اسی تناظر میں وہ لیں گے ،جس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دبائو بڑھے گا۔
امن کا پیغام،عثمان خواجہ کی نئی درخواست بھی آئی سی سی نے مسترد کردی،کبوترلوگو سے بھی تکلیف