سڈنی،کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ،سڈنی ٹیسٹ لائیو،3 جنوری سے
بھارت بمقابلہ سائوتھ افریقا،جنوبی افریقا بمقابلہ بھارت لائیو ٹیسٹ،3 جنوری سے
بھارت کیپ ٹائون میں 30 برس سے ناکام،پاکستان سڈنی میں 28 سال سے فتح سے محروم،دونوں کا جائزہ۔نئے سال کے 2 ٹیسٹ میچز ایک ہی تاریخ 3 جنوری 2024 سے شروع ہورہے ہیں۔بھارت کیپ ٹائون میں 30 برس سے فتح کا متلاشی ہے،ناکامی ہے۔1993 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف اب تک 6 کوششیں کرچکی۔ناکام ہے۔4 میچز جنوبی افریقا نے جیتے ہیں اور 2 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔
بھارت اور جنوبی افریقا کا دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹائون میں کھیلاجائے گا۔2 میچزکی سیریز میں میزبان ملک پہلے ہی برتری کے ساتھ ناقابل شکست ہوچکاگویا بھارت جنوبی افریقا میں پہلی سیریز اس بار بھی نہیں جیت سکا۔اب دیکھنا تو یہ ہوگا کہ بھارتی ٹیم دوسرا ٹیسٹ بچاپاتی ہے یا نہیں۔
پاکستان کا اگلا ٹیسٹ سڈنی میں،آسٹریلیامیں آخری جیت یہاں ہوئی،2 تبدیلیاں طے
بھارت نے کیپ ٹائون میں 1993 کا پہلا ٹیسٹ ڈرا کھیلا تھا اور یا پھر 2011 میں۔2018 اور 2022 میں اسے شکست ہوئی ۔1997 اور 2007 میں بھی ناکام رہا ہے۔تیز پچ،اچھال والی بالیں اس کے بیئٹرز کیلئے ہمیشہ مسئلہ بنی رہی ہیں۔
دوسری جانب دوسری ایشن ٹیم پاکستان آسٹریلیا میں ہے۔اس کا بھی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔پاکستان نے سڈنی میں 1973 سے اب تک جو 8 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ان میں سے2 جیتے ہیں۔ایک ڈرا کھیلا ہے اور 5 میچز ہارے ہیں،پاکستان بھی سڈنی میں 28 برس سے فتح کی تلاش میں ہے۔آخری جیت 1995 میں ممکن ہوئی تھی۔2005میں،2010 اور 2017 میں اسے پھر ناکامیاں ہیں۔
پاکستان 28 برس اور بھارت 30 برس سے سڈنی اور کیپ ٹائون میں جیتنے کی کوشش میں ہیں۔ناکام ہیں۔بھارت 7 ویں کوشش کرے گا،پاکستان 1995 کی جیت کے بعد اب چوتھی بار پرانی یاد تازہ کرنے کی آرزو کرے گا۔