اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
انصاف کی خاردار پچ پر عمران خان بھی مشکل میں،سزا برقرار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی تیسری سزا معطل نہیں کی گئی۔یوں کرکٹ کے سابق لیجنڈری کپتان انصاف کی پچ پر مسلسل تیسری جیت اپنے نام نہ کرسکے۔
کرکٹ زبان میں انصاف کی نہایت غیر موزوں ترین اور مشکل کے ساتھ خاردار پچ یعنی وکٹ پر عمران خان کامیاب نہیں ہوسکے۔
عدت کیس کی سزا برقرار رکھی گئی ہے اور ساتھ میں سزا کا سابقہ 7 سالہ قید کا فیصلہ درست قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے۔
پاکستان کے رواں سال کے جنرل الیکشن سے عین قبل عمران خان کو 5 روز میں 3 ٹرائلز میں 3 بڑی سزائیں سنائی گئی تھیں
ان میں توشہ خانہ اور سائفر کیس کی سزا پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے اور اب آج تیسری سزا برقرار ہے۔
یوں عمران خان کی فوری رہائی کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔