| | | |

بابر اعظم نے تبدیلی کا بڑا اشارہ دے دیا ،تفصیلات جانیئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم نے تبدیلی کا بڑا اشارہ دے دیا ،تفصیلات جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ذومعنی پوسٹ شیئرکردی ہے۔ملک میں غیریقینی کے حالات میں جہاں یہ پوسٹ اہم ہے،وہاں ٹی 20 ورلڈکپ شکست کے بعد ان کی کپتانی کی تبدیلی کے تناظر میں بھی چونکادینے والی ہے۔

بابر اعظم نے ایک تصویر شیئر کی ہے،جس میں وہ موجود ہیں،ساتھ میں ایک سٹیچو ہے۔گولڈن کلر ہے اور دراصل ایک جانور کی شبیہ ہے۔

بابر اعظم نے تبدیلی کے نام سے بہت مختصرمگر معنی خیز جملہ لکھا ہے۔پاکستان وائٹبال کپتان لکھتے ہیں کہ

ایک نظر میں سب کچھ بدل سکتا ہے۔

پاکستان میں فی الحال ٹیسٹ کرکٹ ہے،اس لئے وائٹ بال کپتانی یا اسکے ایشوز  فوری تو نہیں لیکن اس ماہ کلیئر ہوجائیں گے۔اس تناظر میں بابر اعظم کا یہ پیغام اوپر سے نیچے تک کے تمام حکام اور فیصلوں سے متعلق اہم تبصرہ ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *