لاہور،پی سی بی میڈیا،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کرکٹرز کے خلاف کارروائی ہورہی یا نہیں۔پی سی بی کا کھلا اعلان آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے نشر ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی.ڈسپلنری کمیٹی بنائی گئی ہے نہ کسی کرکٹر کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی تشکیل اور رپورٹ بنانے کا ٹاسک دینے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقائق سے منافی ہیں۔کھلاڑیوں پر پابندی لگانے اور جرمانہ عائد کرنے کے سلسلے میں خبر من گھڑت ہے۔
اس سے پہلے یہ خبریں تھیں کہ پی سی بی کچھ کرنے والا ہے۔پھر یہ نیوز تھی کہ کوچز نے ڈسپلنری ایکشن نہ لینے کی سفارش کی ہے اور پھر یہ نیوز نشر کی گئیں کہ کمیٹی بن گئی ہے۔اب پی سی بی نے سب کچھ لپیٹ دیا ہے،اس کا مطلب ہے کہ کوئی ایکشن کسی کے خلاف نہیں ہے۔