| | |

بین سٹوکس انجری کی مزید اپ ڈیٹ،انگلینڈ ڈرگیا،ایک اور کھلاڑی کو کھیلنے سے روک دیا

  لندن:کرک اگین رپورٹ

بین سٹوکس انجری کی مزید اپ ڈیٹ،انگلینڈ ڈرگیا،ایک اور کھلاڑی کو کھیلنے سے روک دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنے ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس کی غیر متوقع انجری اور سری  لنکا سیریز سے ممکنہ اخراج کے بعد اپنے ایک اور آل رائونڈر کو دی ہنڈرڈ کھیلنے سے روک دیا ہے۔یوں ای سی بی کا خوف کھل کر سامنے آیا ہے۔

کرس واکس کو دی ہنڈرڈ کھیلنے سے روکا گیا ہے۔

بین سٹوکس ایک رات قبل دی ہنڈرڈ کے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ان کو سٹک کے ساتھ چلتے دیکھا گیا ہے۔

بین سٹوکس کے حالات کیا ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ منگل کو بین سٹوکس کا سی ٹی سکین کرےگا،اس کی رپورٹ کے بعد حتمی اعلان کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *