| | | | |

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی چیف کا اہم بیان آگیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی چیف کا اہم بیان آگیا۔آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نے چیمئنز ٹرافی 2025 کے حوالہ سے اہم بیان جاری کیا ہے لیکن ساتھ ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کی شمولیت کے حوالہ سے خاموشی اختیار کی ہے۔اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کہ آیا بھارتی  ٹیم کو اس کی حکومت پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دے گی یا نہیں، یہ ایک بڑی وجہ ہے کہ شیڈول ابھی زیر غور ہے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹوجیوف ایلارڈائس نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ اس کی میزبانی میں پاکستان میں ہوگا۔اس حوالہ سے سکیورٹی ایشوز کی بنیاد پر ایونٹ کے باہر جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

آئی سی سی وفد نے اس ماہ پاکستان آنا ہے اور حتمی رپورٹ مرتب کرنی ہے۔اس کے بعد شیڈول اور ٹکٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *