| | | | | |

سکیورٹی شکوک کے سائے تلے بنگلہ دیش جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

سکیورٹی شکوک کے سائے تلے بنگلہ دیش جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بے یقینی کے حالات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچزکی ہوم سیریز کا شیڈول جاری کیا ہے۔ملکی سیاسی حالات اور ٹی 20 ویمنز ورلڈکپ کی بنگلہ دیش سے  یواے ای منتقلی اور متعدد ممالک کی سفری پابندیوں کے تناظر میں کرکٹ جنوبی افریقا نے شک و شبہ کا اظہار کیا تھا لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ اپنی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بنی یہ سیریز21 اکتوبر کو ڈھاکا میں شروع ہوگی اور اس کا آخری ٹیسٹ29 اکتوبت سے چٹاگرام میں کھیلاجائے گا۔پروٹیز کی 16 اکتوبر کو ڈھاکا آمد ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *