ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ڈبیور سنچری بنانے کے بعد کامران غلام اپنے بھائیوں کے ساتھ بہت خوش نظر ائے۔ جذبتی انداز میں ان سے بغلگیر ہوئے ۔اس موقع پہ کرک اگین میڈیا سے الگ گفتگو کی ۔ کہا اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے یہ دن دیا ہے اور میں ہمیشہ یقین رکھتا تھا۔ ان کے ایک بھائی نے انکشاف کیا کہ کامران غلام مستقل مزاج ہیں ایک چیز ٹھان لیں تو وہ کر کے رہتے ہیں ۔
کامران غلام کے بھائی نے بتایا کہ اگر دشمن کا معاملہ بھی ہوتو اسے نہیں چھوڑتے ۔یوں وہ اپنے دھن کے پکے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے بعد واپسی پر کامران غلام نے یہ ملاقات کی۔