۔برمنگھم ۔کرک اگین رپورٹ رضا اللہ کے تاریخی چھکے،طوفانی اننگ،پاکستان ایج باسٹن ٹیسٹ میں اننگ کی شکست سے بچ گیا
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ایج باسٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن وہ کر دکھایا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا، یا یوں کہہ لیں کہ ایک ہی دن میں وہ کچھ کر لیا جو پوری سیریز میں نظر نہیں آ رہا تھا۔
کرکٹ اپڈیٹ کے مطابق جو پاکستانی ٹیم ایک وقت میں اننگز کی شکست کے خطرے سے دوچار تھی، اس نے دن بھر کے کھیل میں شاندار بلے بازی کی بدولت 397 رنز بنا ڈالے اور پوری ٹیم 97ویں اوور میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ اس زبردست کم بیک کے نتیجے میں پاکستان کو انگلینڈ پر 129 رنز کی اہم سبقت حاصل ہو گئی ہے اور میچ اب چوتھے دن میں داخل ہو چکا ہے۔
پاکستان نے جب دن کا آغاز کیا تو 52 رنز پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ تھے اور شان مسعود کے ساتھ عبداللہ شفیق وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں نے اسکور کو دھیرے دھیرے آگے بڑھایا اور تیسری وکٹ پر 125 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جس کے بعد اذان اویس 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شان مسعود 89 رنز کے اضافے پر 214 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، وہ نہایت بدقسمت رہے اور 148 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنا کر اپنی سنچری سے چوک گئے۔
اس کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکل میں اگر بابر اعظم کا ذکر کیا جائے، تو وہ شان مسعود کے ساتھ سیٹ کھیل رہے تھے اور امید تھی کہ وہ شاید تقریباً چار سال بعد اپنی شاندار سنچری مکمل کر لیں گے، لیکن جب پاکستان کا اسکور 278 ہوا تو وہ 103 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یہاں سے ایک بار پھر وکٹیں گرنے کا وہی پرانا خوف سچ ثابت ہوا اور محض 28 رنز کے اضافے پر 306 کے اسکور پر سعود شکیل 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد غازی غوری 16 اور محمد عمران صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے، جس سے 318 رنز پر 8 وکٹیں گر گئیں اور پاکستان پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ لیکن یہاں سے وہ تاریخی منظر شروع ہوا جس کی کسی کو امید نہیں تھی، جہاں اپنا ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر رضا اللہ اور تجربہ کار پیسر محمد عباس نے کریز سنبھالی اور انگلش بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔ان دونوں نے نویں وکٹ کے لیے صرف 20.3 اوورز میں 121 رنز کی ناقابلِ یقین شراکت قائم کی۔ دن کے اختتامی لمحات میں محمد عباس 67 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے جانے کے بعد رضا اللہ نے تیز کھیلنا شروع کیا اور 449 کے مجموعی اسکور پر ان کی تاریخی اننگ کا اختتام ہوا، انہوں نے محض 63 گیندوں پر 81 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 9 بلند و بانگ چھکے شامل تھے۔ رضا اللہ کے سامنے جوفرا آرچر سمیت جو بھی بولر آیا، اس نے چھکے کھائے۔
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،سنچری کیوں نہیں بن رہی،شان مسعود بھی محروم
اب انگلینڈ کو اپنی آخری اننگز میں جیت کے لیے 130 رنز بنانے ہیں اور کھیل کے دو دن باقی ہیں۔ انگلش بولنگ لائن کی بات کی جائے تو اولی رابنسن نے 54 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ جوفرا آرچر کو 22 اوورز میں 120 رنز کی بھاری مار پڑی اور صرف ایک وکٹ ملی۔ اسی طرح دیگر بولرز کو بھی رنز پڑے اور آخر میں ڈین لارنس نے 17 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ بظاہر بدقسمتی سے اس سیریز میں سنچری کسی کھلاڑی کے حصے میں نہیں آ سکی، لیکن پاکستان نے میچ کا نقشہ بدل دیا ہے۔
