ہیلمٹن،کرک اگین رپورٹ۔کیویز نے انگلش بیٹرز کی تکا بوٹی بناڈالی،آخری ٹیسٹ پر کنٹرول۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کا نیوزی لینڈ میں کلین سوئپ کا خیال خواب لگنے لگا،کیویز نے انگلش بیٹرز کی تکا بوٹی کرکے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم کی ہے۔
کھیل کے دوسرے روز اتوار کو انگلش ٹیم صرف35.4 اوورز میں 143 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔جوئے روٹ کے 32 اور بین سٹوکس کے 27 رنز تھے۔میٹ ہنری نے 48 رنز دے کر 4 اور ول اوروکی اور مچل سینٹنر نے 3۔3 وکٹیں لیں۔
جواب میں بلیک کیپس نے کھیل کےاختتام پر 3 وکٹ پر 136 رنزبنالئے تھےْول ینگ 60 کرگئے تو کین ولیمسن 50پر کھیل رہے تھے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں دوسرے روز آخری وکٹ پر قریب 16 اوورز کھیل کر 32 رنزکا اضافہ کیا اور ٹیم 347 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔میتھیو پوٹس کی 4 وکٹیں تھیں۔
نیوزی لینڈ کی مجموعی برتری 340 رنزکی ہوگئی ہے اور اس کی7 وکٹیں باقی ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شہ 2023-25 سائیکل کا آخری میچ کھیل رہی ہیں اور دونوں ہی قریب فائنل کی ریس سے باہر ہیں۔