چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے اور تمام معاملات سیٹ ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ،بی سی سی آئی اور آئی سی سی کے درمیان تمام معاملات فائنل ہوگئے ہیں۔ایک ایگریمنٹ طے پاگیا ہے۔آئی سی سی ذرائع سے کنفرمیشن ملی ہے کہ پاکستان 2026 ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل،فائنل میں پہنچا تو وہ میچز بھی اب بھارت سے باہر ہونگے۔اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے حوالہ سے پاکستان کے آخری مطالبہ کو بھی مان لیا گیا ہے کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل یا فائنل میں کھیلا تو وہ ناک آئوٹ میچز بھی بھارت سے باہر ہونگے۔
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل منظور
بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گا،اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔اگر بھارت سیمی فائنل اور پھر فائنل میں پہنچا تو وہ بھی دبئی میں کھیلے جائیں گے لیکن اگر بھارت جہاں سے آئوٹ ہوا تو وہ سیمی فائنل یا فائنل پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان بمقابلہ بھارت ہائی وولٹیج میچ یکم مارچ کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026 ماڈل بھی ہائبرڈ
اس ایونٹ کے میزبان بھارت اور سری لنکا ہونگے۔پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہونگے،اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو پاکستان کے ناک آئوٹ میچز بھی سری لنکا میں ہونگے۔یوں پاکستان نے برابری کی بنیاد پر جوابی فیوژن فارمولہ بنوالیا ہے۔
دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے آئی سی سی کو گارنٹی دی ہے،اس فارمولہ کو اب آئی سی سی بورڈز سے منظوری ملنے والی ہے جو 16 دسمبر 2024 بروز پیر کو ہوسکتی ہے اور اس کے ساتھ ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی جاری ہوگا۔یوں فارمولہ ویژن سیٹ ہوا ہے۔
بھارت اس حد تک اپنی بات کو منواگیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔پاکستان نے بھی اپنی جوابی بات پوری پوری منوالی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول کرک اگین پہلے ہی دے چکا ہے،اس کیلئے یہاں کلک کریں۔
چیمپئنز ٹرافی شیڈول،جے شاہ دبئی،آئی سی سی سے بڑا بریک تھرو،میچز ٹائمنگ سیٹ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
چییمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق 8 ٹیموں کا 2 گروپ ہے
گروپ اے میں پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ
گروپ بی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا ،افغانستان
ایونٹ کا مکمل شیڈول دیکھیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ مہم کا آغاز کریں گے۔آسٹریلیا کا پہلا مقابلہ ہی انگلینڈ سے لاہور میں پڑے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
فروری 19،نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،کراچی
فروری 20،بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری21،افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،کراچی
فروری 22،آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری23،نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری24،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،راولپنڈی
فروری25،افغانستان بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری 26،آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ،راولپنڈی
فروری27۔بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ،لاہور
فروری28۔افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا،راولپنڈی
یکم مارچ،بھارت بمقابلہ پاکستان،دبئی
مارچ2،جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ،راولپنڈی
مارچ 5،سیمی فائنل
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو اس کا میچ پہلا سیمی فائنل دبئی میں ہوگا
مارچ 6،سیمی فائنل: گروپ اے کی نمبر 2 بمقابلہ گروپ گروپ بی کی نمبر ون،راولپنڈی،گروپ پوزیشن بدل سکتی ہے۔
مارچ9، فائنل: لاہور یا دبئی
بھارت کے انحصار پر
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو گروپ پوزیشن نظر انداز کرکے اس کا سیمی دبئی میں شیڈول کیا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان میں ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول میں معمولی ردوبل ممکن ہے،جب تک آئی سی سی کی جانب سے آفیشل اعلان نہیں ہوجاتا،اس وقت تک مکمل حتمی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔