پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے میچ میں 247 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ یوں پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز بنانے ہیں۔ ایک موقع پر لگتا تھا کہ بھارت کی ٹیم 220 رنز شاید کر سکے، کیونکہ 203 رنز تک ان کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں، لیکن اختتامی بیٹرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے پورے 50 اوورز کروا دیے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو یہ پہلی بار اعزاز ملا ہے کہ باہمی ون ڈے کرکٹ مقابلہ میں پاکستان نے بھارت کو ایک اننگ میں پہلی بار کلین آؤٹ کیا۔ یعنی مکمل اؤٹ کیا ہے۔ دونوں کے درمیان 12 واں ڈے انٹرنیشنل اور ورلڈ کپ کا پانچواں میچ ہے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے اچھی بولنگ کی۔ چار وکٹیں لیں لیکن اس کے لیے انہوں نے 69 رنز دیے۔
Related Posts
Add A Comment
