عمران عثمانی ۔چیمپئنز ٹرافی 2025 پر آئی سی سی کا فیصلہ کن شیڈول،اعلامیہ،کون جیتا،ہارا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 پر آئی سی سی کا فیصلہ کن اعلامیہ تیار،کون جیتا،کون ہارا،شیڈول بھی جاری۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایک عرصہ سے جاری پاکستان بھارت آنکھ مچولی کا اختتام ہوگیا۔بھارت نے اپنی جیت اور پاکستان نے اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے لیکن آئی سی سی نے ایسا کچھ نہیں بولا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 پر پاکستان کی آخری شرط بھی منظور،باہمی ہائبرڈ ماڈل منظور
بریکنگ نیوز چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے 3 شرائط کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا
چیمپینز ٹرافی پر بے انتہا انتظار اور غیر یقینی کے بادل چھائے رہنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے 3 روز قبل اس کے مستقبل کا حتمی اعلان کر دیا،جب ہائبرڈ ماڈل اور 2027 تک کے سائیکل کی تصدیق کردی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی جھگڑا ختم،سہہ ملکی کپ بھی شیڈول ،اہم تفصیلات
چیمپینز ٹرافی ہائبرڈ فارمولے کے تحت ہوگی ۔اس کے تحت چیمپینز ٹرافی کے کل 15 میں سے 10 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ اور پانچ میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے لیکن اگر بھارتی کرکٹ ٹیم راؤنڈ میچز جو کہ اس کے تین ہوں گے اس کے علاوہ اگر وہ سیمی فائنل میں پہنچی تو سیمی فائنل دبئی میں ہوگا اور اگر فائنل میں بھی پہنچی تو فائنل بھی دبئی میں ہوگا ۔ورنہ یہ دونوں میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہونگے۔یہ سب کچھ بھارتی شرائط پر مکمل ہوا جواب میں پاکستان نے کیا حاصل کیا۔
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،آئی سی سی کی تصدیق آگئی
پاکستان نے اسی فارمولے کو آئی سی سی سے اگلے ان ایونٹس پر لاگو کروایا جو کہ بھارت میں شیڈول ہیں، جیسے کہ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 اور آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026۔ اگرچہ اس آخری ایونٹ کا بھارت میزبان ہے لیکن سری لنکا اس کا کو ہوسٹ ہے تو پاکستان کے میچز سری لنکا میں پہلے سے ہی شیڈول ہونے تھے لیکن پاکستان اور بھارت کا میچ عام طور پر ظاہر ہے بھارت میں ہوا کرتا ہے تو پاکستان کی یہاں یہ کامیابی ہے کہ اس نے اپنا لیگ میچ کولمبو میں منتقل کروا لیا ہے اور اس کی تصدیق آئی سی سی نے کر دی ہے۔ اگلی بحث یہ تھی کہ اگر پاکستان اسی ایونٹ کے سیمی فائنل فائنل یا فائنل میں پہنچا تو اس کے لیے بھی وہ بھارت نہیں جائے گا۔ بھارت اس پہ پہلے رضامند نہیں تھا اب آئی سی سی کے ہاںاس میں کچھ پیشرفت ہو گئی ہے اور کچھ نہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کو خواتین ٹی 20ورلڈکپ 2028 کی میزبانی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل ممکنہ شیڈول،اے آر وائی نیوز کے مطابق
چییمپئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق 8 ٹیموں کا 2 گروپ ہے
گروپ اے میں پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ
گروپ بی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا ،افغانستان
ایونٹ کا مکمل شیڈول دیکھیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ مہم کا آغاز کریں گے۔آسٹریلیا کا پہلا مقابلہ ہی انگلینڈ سے لاہور میں پڑے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
فروری 19،نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،کراچی
فروری 20،بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری21،افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،کراچی
فروری 22،آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری23،پاکستان بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری24،بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ ،راولپنڈی
فروری 25،آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ،راولپنڈی
فروری26،افغانستان بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری27۔بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان،راولپنڈی
فروری28۔افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا،لاہور
مارچ 1،جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ،کراچی
مارچ،2 نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت،دبئی
مارچ 4،سیمی فائنل
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو اس کا میچ پہلا سیمی فائنل دبئی میں ہوگا۔اے ون بمقابلہ بی 2
مارچ5،سیمی فائنل: گروپ اے کی نمبر 2 بمقابلہ گروپ گروپ بی کی نمبر ون،لاہور،گروپ پوزیشن بدل سکتی ہے۔
مارچ9، فائنل: لاہور یا دبئی
بھارت کے انحصار پر
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو گروپ پوزیشن نظر انداز کرکے اس کا سیمی دبئی میں شیڈول کیا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان میں ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول میں معمولی ردوبل ممکن ہے،جب تک آئی سی سی کی جانب سے آفیشل اعلان نہیں ہوجاتا،اس وقت تک مکمل حتمی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔