کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔افغانستان چیمپئنز ٹرافی کیوں کھیل رہا،کیا پہلے کبھی کھیلا،سیمی فائنل یقینی،حیرت انگیز تفصیلات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک ہے اور ایک مرتبہ کا آئی سی سی ورلڈکپ ونر،چیمپئنز ٹرافی ونر سری لنکا،2 بار کا ورلڈکپ اور ایک بار کا چیمپئنز ٹرافی کا ونر ویسٹ انڈیز باہر ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ 2 ممالک کیوں باہر ہیں۔افغانستان کیا پہلے بھی چیمپئنز ٹرافی کھیل چکا ہے یا نہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ افغانستان چیمپئنز ٹرافی کے گزشتہ 8 ایونٹس نہیں کھیل سکا۔اب کھیہل رہا ہے۔اس کا ڈیبیو ہونے جارہا ہے اور یہ بڑی بات ہے۔
یہ 321 فروری کا دن ہوگا۔افغانستان جنوبی افریقا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو کرے گا۔میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔پھر 26 فروری کو انگلینڈ سے لاہور اور 28 فروری کو آسٹریلیا سے اس کا مقابلہ ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،پہلا میچ کون جیتنے والا
یاد رکھنا ہوگا کہ افغانستان ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔
افغانستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کیسے کھیل رہا اور کیوں کھیل رہا
پہلی بار یہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ڈیبیو کرے گی۔کیوں،اس لئے کہ اس نے 2023 ون ڈے ورلڈکپ میں انگلینڈ ،پاکستان اور سری لنکا کو شکست دی۔پاکستان ایونٹ کے سیمی فائنل سےآئوٹ ہوا اور انگلینڈ سیمی فائنل سے تو باہر ہی تھا،اسے چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے بڑے پاپڑ پیلنے پڑے تھے۔
افغانستان کے چانسز
افغانستان 21 فروری کو جنوبی افریقا اور 26 فروری کو انگلینڈ اور 28 فروری کو آسٹریلیا کو ہرانے کی اہلیت رکھتا ہے اور سیمی فائنل کھیل سکتا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025،تین کپتانوں کا کیریئر تک خطرے میں،5 محفوظ رہیں گے