ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے سپر اوور میں ٹیم کا سکور صفر رہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بین الاقوامی ٹیم سپر اوور میں صفر پر باہر ہوئی اور میچ ہارگئی۔
بحرین ٹیم ملائیشیا کے ٹی 20 سہہ فریقی سیریز کے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف عجب انداز میں میچ ہارگئی۔ہانگ کانگ نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 129 رنزبنائے۔جواب میں بحرین ٹیم تعاقب میں پھسلی،آخری اوور میں درکار 13 رنزکے پیچھے 12 رنزبناسکی اور یوں میچ ٹائی ہوکر سپر اوور میں داخل ہوا۔
بحرین ٹیم پہلے کھیلی اور سپر اوور میں 3 گیندوں میں 2 وکٹیں گنواکر صفر پر اننگ ختم کرگئی۔ہانگ کانگ کا ایک رن درکار تھا لیکن وہ سپر اوور کی پہلی 2 بالیں ضائع کرگئے۔یوں سنسنی خیزی بڑھی لیکن تیسری بال پر اس کے بیٹر نے سنگل اسکور کرکے میچ جیتا۔