لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کیلئے کوچنگ اور سرپرستی کا کام کرنے والے انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا شیڈول پہلے سے طے تھا۔اس لئے اب اس پر کیا کام کریں۔لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فتح کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بابر اعظم نے اپنا نمبر اوپر سے تبدیل کیا اور ون ڈائون پر آئے،یہ فیصلہ انہوں نے خود کیا،وہ کپتان ہیں،سٹرائیک ریٹ بھی وہ بھی بہتر کرلیں۔
انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم ورلڈکلاس ہے۔یہ میچ انہوں نے موقع کی مناسبت سے کھیلا۔احسان اللہ کو جہاں موقع ملا،ضرور کھلائیں گے،ہم اس کے ساتھ 4 ماہ سے کام کررہے تھے،اسے موقع ضرور دیاجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم رانا کو بھی موقع دیں گے،کچھ میچز باقی ہیں۔ریس میں ہیں۔معاذ صداقت نے ڈیبیو پر اچھا پرفارم کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کی خوشی ہے۔ہم نے بائولنگ میں بہتر کیا۔بیٹنگ لائن تبدیل کی ہے۔میری اور ماز کی شراکت لگی،ماز نے چاج کیا،اس سے مجھے مدد ملی۔فیلڈنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔