کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ڈیبیو پر ٹرپل سنچری کا نیاریکارڈ،بھارت ہارتے ہارتے بچ گیا،ویسٹ انڈیزکا ایک ناقابل یقین دورہ طے۔کرکٹ کی دنیا کا نیا ریکارڈ بن گیا۔فرسٹ کلاس کرکٹ ڈیبیو پر سنچری نہیں،ڈبل سنچری نہیں بلکہ ٹرپل سنچری بن گئی ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی پلیئر ڈیبیو پر یہ کام کرگیا ہو۔یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔اسے دیکھتے ہیں۔
پی ایس ایل تاریخ کی بڑی،بدترین شکست،کوئٹہ کی چھٹی،2 ٹیمیں خوش
بھارت کے فرسٹ کلاس ایونٹ رانجی ٹرافی کا میچ ہے۔کولکتہ میں جاری میچ کے دوسرے روز بہار کے ثاقب الغنی نے میزروم کے خلاف یہ تاریخ رقم کی۔22 سالہ ثاقب نے 341 کی اننگ کھیلی۔ٹیم نے 5 وکٹ پر 686 اسکور کے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی۔405 بالز کھیلنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر نے 56 چوکے اور 2 چھکے مارے۔
بھارت میں اس سے قبل 267 اور 260 ڈیبیو اننگز کے ریکارڈ تھے جو آج پاش پاش ہوگئے۔
ادھر کولکتہ ہی میں ویسٹ انڈیز ٹیم بھارت کے خلاف زبردست مزاحمت کے بعد بھی ہارگئی۔بھارت نے 3 میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں 8 رنزسے کامیابی سمیٹ کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔اپنا 100 واں میچ کھیلنے والے کیرون پولارڈ 3 پر ناقابل شکست گئے،ان سے قبل نکولس پورن نے62 اوررومین پاول نے68 کی اننگز کے ساتھ اچھی مزاحمت کی لیکن ٹیم ایوریج کو پکڑ نہیں سکی۔
ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدر لینڈ کا اعلان کردیا ہے،تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نیدر لینڈ میں ایک روزہ سیریز کے لئے ٹور کرے گی۔3 ایک روزہ میچز کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔میچز31 مئی کو2 جون اور 4 جون کوہونگے۔