| | | | |

پی ایس ایل تاریخ کی بڑی،بدترین شکست،کوئٹہ کی چھٹی،2 ٹیمیں خوش

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستان سپر لیگ 7 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا صفایا،آخری میچ سے قبل ہی واضح ہوگیا۔اپنے 9 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے  خلاف اسے 118 رنزکی شکست ہوگئی۔عمر اکمل نے 23 بالز پر شاندار 50 اسکور کئے لیکن بڑے ہدف کے تعاقب کے لئے عقل کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ہر بال اور بائولر کو اٹھاکر باہر پھینکا نہیں جاتا۔جیسن رائے سے لے کر ہر ایک پلیئر کا یہی حال تھا۔

کوئٹہ منیمجنٹ ،کپتان اور کوچز تھوڑی دیر کے لئے یہی بات سامنے رکھ لیتے کہ ملتان سلطانز کے بیٹرز نے کیا آتے ہی ہر بال اٹھادی تھی،کیا ہر بائولر کو مارنا شروع کردیا تھا۔ایسا نہیں تھا۔اگر ایسا ہوتا تو پھرعرفان کے ساڑھے 3 اوورز میں 28 اسکور نہ بنتے۔

شاہ نواز دھانی کا امپائر علیم ڈار کے پکڑنے کی کوشش،نسیم شاہ نے بیٹ اٹھالیا،قہقہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 246 رنزکے تعاقب میں کچھی زیادہ ہی سپیڈ پکڑلی۔سمیڈ اور احسان علی ایک ایک اور افتخار احمد 4 کرسکے۔جیسن رائے نے مایوس کیا۔19 بالز پر 38 کرکے وکٹ دے گئے،عمر اکمل نے بھی یہی کچھ کیا۔23 بالز پر 50 رنزبناکر عمران طاہر جیسے لیگ اسپنر کے خلاف مارنے کھڑے ہوئے اور کیچ دے گئے۔کوئٹہ نے 11 ویں اوور میں 100 اسکور مکمل کیا،اس وقت تک آدھی ٹیم باہر ہوچکی تھی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔کپتان نے پہلی وکٹ پر شان مسعود کے ساتھ 119 اور دوسری وکٹ پر ریلی روسو کے ساتھ 103 رنزکی شراکت بنائی اور 245 کے اسکور میں اہم کردار رہے۔یہ پشاور زلمی کے 247 اسکور کے بعد پی ایس ایل ہسٹری کا دوسرا بڑا اسکور بھی ہے۔

اننگ کی خاص بات ریلی روسو کے 26 بالز پر 71 اور محمد رضوان 54 بالز پر 83 اسکور تھے۔رضوان ناٹ آئوٹ تھے۔شان مسعود 57 کرگئے۔خوشدل شاہ 10 کرکے گئے۔

اس شکست کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 9 میچز میں 3 ہی فتوحات ہیں اور 6 پوائنٹس ہیں۔نیٹ رن ریٹ بھی تباہ ہے،گھر کا سفر کلیئر ہے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ بھی سکون میں آگئی ہوگی،ان پر منڈلاتا خطرہ بھی ٹل گیا ہے،اب صرف کنفرمیشن کےمیچز باقی ہونگے۔ایک معمولی سا چانس یہ ہے کہ کوئٹہ اپنا آخری میچ جیتے اور اسلام آباد دونوں ہی ہارے تو پھر کوئٹہ اسلام آباد کا 8 پر اجتماع ہوگا لیکن یہ بہت مشکل ہوگا،ہوبھی جائے تو نیٹ رن ریٹ ساتھ نہیں دے گا۔

 لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں آٹھویں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔

فاتح ٹیم کےکپتان محمد رضوان سمیت ان فارم ٹاپ آرڈرزرائیلی روسو اور شان مسعود نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکےاس ایڈیشن کا پہلا جبکہ لیگ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ اسکور کیا۔

246 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سات بیٹرز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل 23 گیندوں پر چھ چھکوں اور دو چوکوں کی بدولت 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے باقی دو بیٹرز جیسن رائے نے 38 اور سرفراز احمد نے ناٹ آؤٹ 17 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلے، شاہنواز دھانی ، خوشدل شاہ اور آصف آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے تینوں ان فارم ٹاپ آرڈرز کی نصف عمدہ سنچریوں کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے تھے۔یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا مجموعہ بنایا تھا۔ جو اب تک لیگ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

کپتان محمد رضوان اور شان مسعود کی جوڑی نے فاتح ٹیم کو 119 رنز کا بہترین آغاز فراہم کرکے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔ وکٹ کیپر بیٹر نے 54 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ شان مسعود 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رہی سہی کسر جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے نکالی۔ انہوں نے 26 گیندوں پر 273 کے اسٹرائیک ریٹ سے 71 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔محمد عرفان، نسیم شاہ اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *