پالی کیلے۔کرک اگین رپورٹٹی 20 ورلڈکپ،انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،پاکستان قریب باہر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ۔انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے سمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پالی کیلے میں کھیلے گئے سپر 8 کے اہم ترین میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی گیند بازوں نے اختتامی لمحات میں کچھ کاریگری کرکے میچ دلچسپ بنادیا لیکن شکست نہ ٹال سکے۔اس ناکامی کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی اب بہت ہی مشکل ہوگئی ہے۔انگلش ٹیم کی فتح میں کپتان ہیری بروک کی سنچری لازوال پرفرامنس تھی،جس نے شاہین آفریدی کی 4 وکٹوں کی بائولنگ کو بھی گہنا کردیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 9 وکٹوں پر 164 اسکور کئے۔صاحبزادہ فرحان نے45 بالز پر 63 رنز کی اننگ کھیلی۔صائم ایوب 7 اور سلمان علی آغا 5 کرسکے۔بابر اعظم نے 24 بالز پر 25 اورفخرزمان نے 16 بالز پر 25 کرکے کچھ کام کیا۔شاداب خان نے 11 بالز پر 23 کرکے پاکستان کو 164 رنز 9 وکٹ پر لاک کیا۔انگلینڈ کے لیام ڈاسن نے24 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔جوفرا آرچر اور جیمی اوور ٹون نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز تباہ کن تھا۔شاہین آفریدی نے کلاسیکل بائولنگ کی۔35 رنز تک 3 وکٹیں شاہین نے اڑادیں۔فل سالٹ صفر،جوس بٹلر 2 اورجیکب بیتھل نے8 رنزبنائے۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 58 پر گری،جب ٹام بونٹن 8 ویں اوور میں عثمان طارق کا شکار بنے۔وہ 2 کرسکے۔اگلے اوورز میں سام کرن اگر چہ صرف 16 کرسکے لیکن ہیری بروک کی برق رفتار اننگ نے ٹوٹل103 تک کردیا۔پاکستان یہاں 5 ویں وکٹ کے ساتھ میچ میں واپس تھا۔ول جیکس نے یہاں بندھ باندھا اور ہیری بروک نے سنچری کی جانب مارچ کیا۔نتیجہ میں شاہین نے جب اپنی چوتھی وکٹ ہیری بروک کو آئوٹ کرکے لی تو میچ پاکستان نے دور تھا،کیونکہ 17 اوورز میں انگلینڈ کا سکور 155 ہوگیا تھا۔بروک بروک نے 51 بالز پر 100 رنز کئے۔10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔یہ ٹی 20 انٹر نیشنل کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری تھی اور رواں ایونٹ کی چوتھی سنچری ہے۔ول جیکس 28 کرگئے۔پاکستان نے آخر میں اوپر تلے 2 وکٹیں لیں لیکن انگلینڈ نے 5 بالیں قبل ہدف 8 وکٹ پر 166 رنزبناکر میچ 2 وکٹ سے جیتا۔یوں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔پاکستان نے انگلینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ تاریخ میں ہارنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔
پاکستان کی جانب سےشاہین نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔محمد نواز نے26 اور عثمان طارق نے31 رنز کے عوض 2،2 وکٹیں لیں۔
