احمد آباد۔کرک اگین رپورٹ۔بھارت ٹی 20 ورلڈکپ اعزاز کے دفاع میں کامیاب۔2 نئے اعزاز،نیوزی لینڈ پھرناکام۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بھارت نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ٹائٹل کا دفاع کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔میزبان ہونے کی حیثیت سے پہلی بار عالمی ٹائٹل اٹھانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔نیوزی لینڈ ایک بار پھر بدقسمت رہا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی نہ جیت سکا۔احمد آباد میں بھارت نے رنز کی برسات کردی۔کیویز اس میں بہہ گئے۔کئی ریکارڈز بنواگئے۔96 رنز سے بڑا فائنل جیتا۔
بلیک کیپس نے 256 رنزکے ریکارڈ ہدف کا تعاقب ابتدائی چند گیندوں کی حد تک تو بہتر کیا،یہی وجہ تھی کہ 15 بالز پر 31 رنز بٹورے تھے لیکن یہاں خطرناک بیٹر فن ایلن اکسر پٹیل کی بال پر تلک ورما کے ہاتھوں کیچ ہوگئے،یہ ایک شاندار کیچ تھا جس نے ان کی 9 رنزکی اننگ کو ختم کردیا۔1 رن کے اضافے سے راچین رویندرا بمرا کی بال پرایشان کشن کے ہاتھوں کیچ ہوئے،یہ بھی اچھا کیچ تھا۔15 رنزکے بعد 47 کے ٹوٹل پر جارحانہ بلے باز گلین فلپس 5 رنزبناکرپٹیل کی بال پر بولڈ ہوگئے۔70 کے سکور پر مارک چپمین3 رنزبناکرپانڈیا کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔72 پر بھارت کو بڑی کامیابی یوں ملی کہ اوپنر بیٹرٹم سیفرٹ 52 رنزبناکر ورون کی بال پرایشان کشن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے26 بالیں کھیلیں۔5 چھکے اور 2 چوکے تھے۔نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 8.1 اوورز میں 72 رنز پر پویلین تھی۔کپتان مچل سینٹنر اورڈیرل مچل نے کمان سنبھالی۔وکٹیں گرنے کا سلسلہ روکا۔12 اوورز میں سکور5 وکٹ پر 119 کردیا تھا۔
اننگ کے 13 ویں اوور میں پانڈیا نے پہلے کیچ ڈراپ کیا لیکن اسی اوور میںبھارت کو چھٹی کامیابی ڈیرل مچل کی ملی جو 17 رنزبناکرپٹیل کی بال پر ایشان کشن کو کیچ دے گئے۔بھارت نے 141 کے سکور پر پہلےجیمی نشم 8 اور میٹ ہنری کو صفر پر چلتا کیا۔نیوزی لینڈ کی اننگ 19 اوورز میں 159 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں بھارت نے ریکارڈ مارجن 96 رنز سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل جیت لیا۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تباہ کن بائولنگ کی اور 74 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔اکسر پٹیل نے3 اوورز میں 27 رنزکے عوض 3 آئوٹ کئے۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 255/5 کا بڑا مجموعہ قائم کیا، جو کہ کسی ٹیم کی طرف سے ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں سب سے زیادہ ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے اتوار کو احمد آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں سب سے زیادہ سکور کا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کی ہے۔ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن اور ایشان کشن کی طوفانی دستک نے بھارت کو 15 اوورز کے اندر 200 رنز تک پہنچا دیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بنائے گئے پچھلے سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بھی بھارت کے نام تھا – بھارت نے 2024 کے ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 20 اوورز میں 176/7 اسکور کیا تھا۔سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں بھارت کے لیے بہترین آغاز فراہم کیا،
پاور پلے میں ایک ساتھ 92 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کی۔ جب کہ شرما اپنی 18 گیندوں کی نصف سنچری کے بعد آؤٹ ہو گئے جو کہ 2026 میں سب سے تیز ہاف ففٹی تھی۔سنجو نے اپنی ریڈ ہاٹ فارم کو جاری رکھتے ہوئے 89 رنز کی ایک اور یادگار اننگز کھیلی۔ کشن نے 25 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔اس کے بعد بھارت نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گنوادیں، جس کی وجہ سے اسے سست ہونا پڑا۔ تاہم، شیوم دوبے کے 24 رنز کے آخری اوور نے بھارت کو 250 رنز سے آگے بڑھا دیا، نیوزی لینڈ کے لیے 256 رنز کا ہدف ملا۔بھارت نے5 وکٹ پر 255 رنزبنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 49 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔جیکب ڈفی کو 3 اوورز میں 42 رنزپڑے۔لکی فرگوسن کو 2 اوورز میں 48 رنزکی برسات پڑی۔دونوں ناکام تھے۔نچل سنٹنر نے 4 اوورز میں33 رنز دیئے لیکن وکٹ کے بنا رہے۔راچن رویندرا نے 2 اوورز میں 32 رنز دے کر ایک اورجیمی نیشم نے 4 اوورز میں 46 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔یہ 3 وکٹ ایک ہی اوور میں لے گئے۔
