کرک اگین رپورٹ ۔ پہلا ٹیسٹ،آج چوتھے روز بڑا ٹیسٹ،پاکستان یا ویسٹ انڈیز ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جاری دو میچز کے سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک بظاہر ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم تھوڑی مشکل میں ہے لیکن اسی میدان میں کھیلی جانے والی تازہ کرکٹ سے یہ پتہ لگ گیا ہے کہ وکٹ گذرتے منٹ کے ساتھ مشکل ہوتی جا رہی ہے ،اس لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔
تیسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے اپنی دوسری اننگ میں سات وکٹ پر 126 رنز بنالئے تھے لیکن اس کی مجموعی برتری155 رنز کی ہو گئی تھی اور اس کی تین وکٹیں باقی تھیں۔ کوئی بھی بیٹرز جم کر وکٹ پر کھڑا نہیں ہو سکا ۔ٹی چندر بال 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شمر جوزف 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے تین اور خرم شہزاد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی وہ ہوا جو شاید بہت کم لوگ سوچتے ہوں لیکن ہمیشہ ہوتا آیا ہے کہ ایک وکٹ گرنے کی دیر ہو اور لائن لگ جائے۔
کھیل کے دوسرے روز 199 رنز تین وکٹ پر اختتام کرنے والی مہمان ٹیم دوسری اننگ میں صرف 282 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی ۔یوں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو 29 رنز کی قیمتی سبقت ملی۔شان مسعود 119 بنا کر آؤٹ ہوئے اور سلمان آغا 20 رنز کرسکے ۔ اہم بات اتنی محمد رضوان 12 رنز کے مہمان بنے۔خرم شہزاد نے 19 رنز بنا کے پاکستان کو سنبھالا۔ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 27 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سات وکٹیں 93 رنز پر اڑادی تھیں ۔اس کے بعد سے اب تک 33 رنز بن چکے ہیں۔بظاہر میزبان ٹیم مشکل میں ہے لیکن اگر اس نے 200 رنز کا نفسیاتی ہدف سیٹ کر دیا تو پاکستان کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔
