ملتان ۔پی سی بی میڈیا ریلیز ۔
پاکستان مینز وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان آمد۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے کہ
مائیک ہیسن نے اتوار کے روز چاروں ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹ اور بلوز کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ کی شرکت۔میٹنگ میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی شریک ہیں۔
میٹنگ میں 11 سے 18 اگست تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ سکلز کی بہتری اور دیگر امور پر بات کی گئی۔
نیشنل چیمپئنز کپ اگلے سال سائوتھ افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کی پہلی کڑی ہے۔
نیشنل چیمپئنز کپ کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ 2026-27 سیزن کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگا
