راولپنڈی۔ کرک اگین رپورٹ۔ٹرائی سیریز کے لئے مطلب کمنٹری پینل کا اعلان ۔ٹرافی رونمائی۔ کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرک اگین خبر کی تصدیق ہو گئی کہ رمیز راجہ سمیت نامور لوگ کمنٹری باکس میں نہیں ہیں۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے
مابین اتوار سے ون ڈے ٹرائی سیریز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس کے تمام میچز دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے پہلے تین میچز راولپنڈی جبکہ اگلے چار میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے، دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا
کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
عالمی سطح پر میچز کی نشریات کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں ٹرائی سیریز پی سی بی لائیو ایپ پر پاکستان، یوکے، افریقہ، کیریبیئن، یورپ اور نارتھ امریکہ میں سٹریم ہوگی۔ پاکستان میں یہ میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہِ راست براڈ کاسٹ جبکہ تماشہ اور ٹیپ میڈ ایپ پر سٹریم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں بھی میچز کی لائیو سٹریمنگ اور براڈ کاسٹ دست یاب ہوگی۔
کمنٹری پینل میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک بچر، عروج ممتاز خان، عامر سہیل اور روشان ابھے سنگھے شامل ہیں۔
پاکستان ٹرائی ون ڈے سیریز ،ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن کمنٹری کے لیے آرہے یا نہیں
سیریز کے آغاز پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بطور کپتان کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس کروانا ان کا ہدف ہے، سکواڈ کا کمبینیشن اچھا ہے اور وہ جیت کے لیے پرامید ہیں۔ دوسری جانب انگلش کپتان ہیری بروک نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ون ڈے فارمیٹ میں تسلسل کے ساتھ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے اس ٹرائی سیریز کو اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم اور بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
