لندن۔ کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہو۔ تین ملکی ون ڈے کب ہو اور ان انگلینڈ کی اہم آوازیں ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن کیا پاکستان کی اس سیریز میں کمنٹری اور تبصروں کے لیے ہوں گے یا نہیں۔کرکٹ بریکنگ نیوز کے مطابق پاکستان میں اتوار سے ایک بڑا میلہ سجنے جا رہا ہے، جسے ٹرائی سیریز ون ڈے کپ یا تین ملکی ون ڈے کپ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ محض ایک سیریز نہیں بلکہ ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کا انتہائی اہم حصہ ہے۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم انگلینڈ کی کرکٹ الیون جمعہ کو پاکستان پہنچ چکی ہے، جبکہ سری لنکن ٹیم پہلے سے ہی پاکستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔ اس ہائی پروفائل ٹورنامنٹ کے حوالے سے ہم نے چند دن قبل ہی شائقین کو یہ خوشخبری بریک کی تھی کہ برطانیہ کا مشہور نیٹ ورک سکائی سپورٹس اس پوری سیریز کو انگلینڈ میں براہِ راست نشر کرے گا۔ اس اعلان کے بعد سے ہی شائقین کے ذہنوں میں یہ سوال گھوم رہا تھا کہ کیا ماضی کی طرح ناصر حسین، مائیکل آتھرٹن اور رمیز راجہ جیسے بڑے نام ایک بار پھر کمنٹری باکس کی رونق بڑھاتے نظر آئیں گے؟ لیکن اب جو کرکٹ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے، اس نے کرکٹ کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
سکائی سپورٹس نے یہ تو باضابطہ طور پر کنفرم کر دیا ہے کہ وہ سیریز برطانیہ میں لائیو دکھا رہا ہے، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک آفیشل کمنٹری پینل کا اعلان نہیں کیا۔ ہمارے انتہائی بااعتماد اندرونی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مائیکل آتھرٹن اور ناصر حسین اس تین ملکی کپ کی کمنٹری یا تبصروں کے لیے پاکستان نہیں آ رہے اور وہ یوکے میں ہی مقیم رہیں گے۔ یہی نہیں بلکہ پاکستان سے سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی اس کمنٹری پینل میں شمولیت کے امکانات بھی انتہائی کم نظر آ رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں ہفتے سے تین ملکی کب ہو رہا ہے شاید رمیز راجہ وہاں ہوں۔
معاملات کہاں خراب ہوئے۔ انٹرویو کا اندرونی سچ۔
ان تینوں بڑے ناموں کی عدم شرکت کے پیچھے کوئی عام وجہ نہیں، بلکہ ایک بہت بڑا تنازع ہے۔ حال ہی میں جب پاکستانی ٹیم نے اگست میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، تو لارڈز ٹیسٹ کے دوران سکائی سپورٹس پر مائیکل آتھرٹن نے سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا ایک تفصیلی انٹرویو چلایا تھا۔ اس انٹرویو میں بار بار عمران خان کی گرفتاری، جیل اور ان کی بیماری کا ذکر کیا گیا، جس پر پی سی بی نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اس سیاسی رنگ نے پی سی بی اور سکائی سپورٹس کے تعلقات کو انتہائی پیچیدہ بنا دیا ہے۔
ٹرائی سیریز،انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
یہی وجہ ہے کہ سکائی سپورٹس نے اس بار یوکے براڈکاسٹ کے حقوق پی سی بی سے براہِ راست حاصل کرنے کے بجائے ایک تھرڈ پارٹی (تیسرے فریق) کے ذریعے خریدے ہیں۔ اسی سرد جنگ اور تلخی کے باعث مائیکل آتھرٹن اور ناصر حسین جیسے بڑے چہرے اس ٹرائی سیریز کا حصہ نہیں بن پا رہے، جہاں خود ان کی اپنی برطانوی ٹیم ایک تاریخی معرکہ کھیلنے جا رہی ہے۔
چونکہ یہ پاکستان کا ہوم ٹورنامنٹ ہے اور اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے کہ کمنٹری پینل میں کون ہوگا۔سکائی سپورٹس فی الحال صرف براڈ کاسٹ تک محدود ہوگا۔
