راولپنڈی کرک اگین رپورٹ۔ ٹرائی سیریز،انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیانگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی۔
پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گیانگلینڈ ٹیم کل بروز ہفتہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی
ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
