ڈارون ۔کرک اگین رپورٹ ۔ڈارون ٹیسٹ،تیسرا روز،کینگروز ٹائیگرز کے شکنجے میں،فیصلہ کن موڑ۔کرکث کی تازہ ترین خبر ہے کہ
ڈارون ٹیسٹ،بنگلہ دیش کا آسٹریلیا کو نیا سبق،برتری جاری وساری
ڈارون میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ اب ایک انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں کھیل کا دوسرا اور تیسرا دن آسٹریلوی ٹیم کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی تھا۔ اس وقت بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ایک مضبوط اور بھاری برتری کے ساتھ میچ میں بہت آگے نکل چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹیون اسمتھ کے کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ ہو یا جوش ہیزل ووڈ کی 300 ٹیسٹ وکٹوں کی تکمیل کا سنگِ میل، یہ تمام بڑی ہیڈ لائنز اب پیچھے رہ گئی ہیں اور آسٹریلیا کی شکست کے خطرات کی نیوز اس وقت سب سے بڑی بریکنگ اور تازہ ترین ہیڈ لائن بنی ہوئی ہے۔
۔میچ کے تیسرے دن کے اختتام تک آسٹریلوی ٹیم اب بھی 67 رنز کے خسارے کا شکار ہے اور اس کی صرف چھ وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنا لیے ہیں۔ ایک موقع پر اسٹیون اسمتھ کی صورت میں گرنے والی چوتھی وکٹ محض 122 کے اسکور پر گر چکی تھی، جس کے بعد آسٹریلیا شدید دباؤ میں آگیا، لیکن یہاں ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے کریز پر ڈٹ کر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے دن کا اختتام کیا۔ اسٹریلیا کی جانب سے اسٹیون اسمتھ 44 اور مارنس لبوشین 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کیمرون گرین 43 رنز کے ساتھ اس وقت وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لینے والے بنگلہ دیشی تیز گیند باز حسن محمود نے اپنی عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسری اننگز میں بھی اب تک دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
اس سے قبل، بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 198 رنز کے جواب میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 426 رنز کا بڑا اسکور بنا کر آؤٹ ہوئی۔ مہدی حسن میراز کے شاندار 65 رنز نے بنگلہ دیشی ٹیم کو اس قدر آگے پہنچا دیا کہ اس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 228 رنز کی ایک بہت بڑی اور تاریخی سبقت حاصل کر لی۔ دوسری طرف، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے 89 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں اور یوں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں بھی مکمل کر لیں، لیکن ان کا یہ ذاتی اعزاز بھی بنگلہ دیشی بلے بازوں کی گرفت کے سامنے پھیکا پڑ گیا۔ اب چوتھے دن کا کھیل آسٹریلیا کے بچاؤ اور بنگلہ دیش کی تاریخی جیت کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔
