لیڈز ۔کرک اگین اسپیشل رپورٹ
بریکنگ نیوز، بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے باہر؟ محمد عباس کے مبہم جواب سےکرکٹ حلقوں میں کھلبلی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 19 اگست سے شروع ہونے والی ہائی وولٹیج ٹیسٹ سیریز سے قبل ہیڈنگلے سے ایک ایسی تشویشناک اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے جس نے پاکستانی کرکٹ فینز کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ طویل عرصے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی کرنے والے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس نے مڈل آرڈر کے اہم ترین بلے باز بابر اعظم کی فٹنس اور پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے حوالے سے ایک ایسا مبہم اور چونکا دینے والا بیان دیا ہے، جس کے بعد بابر اعظم کے کھیلنے پر گہرے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ہیڈنگلے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب محمد عباس سے بابر اعظم کی فٹنس کے بارے میں سیدھا سوال کیا گیا، تو انہوں نے انتہائی نپا تلا اور زومنی (بظاہر ناامید کرنے والا) جواب دیا۔ عباس کا کہنا تھا۔ہاں، انہوں نے آج تھوڑی سی پریکٹس ضرور کی ہے لیکن میڈیکل ٹیم اب بھی انہیں مانیٹر کر رہی ہے، وہ پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ میچ والے دن ہی ہوگا۔ محمد عباس کے اس اندازِ گفتگو اور لہجے نے صاف ظاہر کیا کہ وہ اسٹار بلے باز کی شرکت کے بارے میں زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ ان کا یہ انکشاف میچ سے محض دو دن قبل ٹیم مینجمنٹ کے لیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔دوسری جانب شان مسعود کے حوالے سے عباس نے مثبت اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میڈیکل ٹیم کی ہدایات کے مطابق ورک آؤٹ کیا اور وہ بھرپور پریکٹس سیشن کا حصہ بنے۔ شان مسعود اس وقت مکمل فٹ ہیں، البتہ فائنل الیون میں ان کی سلیکشن کا فیصلہ کپتان، کوچز اور سلیکٹرز مل کر کریں گے۔
تین گھنٹے کا کڑا پریکٹس سیشن اور محمد عباس کا کاؤنٹی تجربہ
انگلینڈ کی سوئنگ اور سیم کنڈیشنز کو مات دینے کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں تقریباً تین گھنٹے تک بلا تعطل سخت ٹریننگ کی۔ اس سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور خاص طور پر سلپ کیچنگ سمیت فیلڈنگ ڈرلز پر سخت محنت کی گئی۔
محمد عباس نے اپنی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کاؤنٹی کرکٹ کا طویل تجربہ پچز اور برطانوی موسم کو سمجھنے میں ٹیم کے بہت کام آئے گا۔ انہوں نے سینیئرز اور جونیئرز کے ملاپ سے ایک مضبوط پیس اٹیک کی نوید بھی سنائی۔امام الحق کا یارکشائر ایڈوانٹیج اور عباس کا کرارا جواب انگلش میڈیا کے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے محمد عباس نے واضح کیا کہ امام الحق کے پاس گزشتہ سال یارکشائر کے لیے کھیلنے کا زبردست تجربہ ہے، جو پچوں کے مزاج کو بھانپنے میں پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ ماضی میں میچ اچھا فنش نہ کر پانے کا اعتراف کرتے ہوئے عباس نے نقادوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہم سے خامیاں ہوئیں لیکن ہم نے کئی سیشنز شاندار بھی کھیلے۔ یہ کہنا بالکل غلط ہوگا کہ پاکستان کی ٹیم کہیں مقابلے میں ہی نہیں ہے، ہم یہاں بھرپور فائٹ کریں گے۔ ویسٹ انڈیز میں اپنے ڈراپ ہونے پر انہوں نے خندہ پیشانی سے کہا کہ وہ ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں کیونکہ سب سے پہلے پاکستان کی جیت اہم ہے۔
دورہ انگلینڈ کا پہلا محاذ لیڈز اور پاکستان کی اکلوتی یاد،حال کا پچھتاوا
