لیڈز ۔کرک اگین رپورٹ
لیڈز سے کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہاں بارش رک گئی ہے، جس کے بعد امپائرز نے گراؤنڈ کی دوسری انسپیکشن مکمل کر لی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والی پہلی انسپیکشن میں طے پایا ہے کہ میدان سے کورز ہٹا دیے جائیں اور گراؤنڈ سٹاف کھیل کے لیے گراؤنڈ تیار کرے۔ یاد رہے کہ اسی بارش کی و جہ سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل وقت پر شروع نہیں ہو سکا ہے۔ اگلی انسپیکشن مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 45 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 45 منٹ) پر ہوئی۔ جس میں امپائرز فیض نے فیصلہ کیا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی اور پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجن میچ شروع ہوگا کم سے کم 63 اوورز لازمی ہوں گے اج اگر مزید بارش نہ ہوئی جس کا مطلب یہ ہوگا کہ اگلے چار گھنٹے پھر کھیل جاری رہے گا اس حساب سے پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے تک میچ ممکن ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم 112 رنز دو وکٹوں سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کرے گی، جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس محض 59 رنز کی معمولی برتری باقی ہے۔ پاکستان کو اگر اس میچ میں جاندار واپسی کرنی ہے تو گرین شرٹس کو ہر صورت جلد از جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔ اگر ہمارے بولرز وکٹیں لینے میں ناکام رہے تو انگلینڈ پہلی اننگز میں بڑی لیڈ لے اڑے گا، جس کے بعد پاکستان کے لیے خسارہ شروع ہو جائے گا۔
اس سے قبل سپورٹس تجزیہ کار عمران عثمانی نے نیشنل ٹی وی چینل اے بی این نیوز پر اپنے تبصرے میں پہلے دن کے کھیل پر تفصیل سے بات کی اس کی تفصیلات جاننے کے لیے اپ کو ان کے چینل یا ان کے یوٹیوب افیشل ویڈیوز میں جانا ہوگا۔
