کنگسٹن۔ کرک اگین خصوصی رپورٹ۔ قاتلوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا،مائیکل ہولڈنگ بھی عمران خان کیلئے تڑپ اٹھے
آسٹریلیا کے 7 سابق کپتانوں کے بعد اب دنیائے کرکٹ کے ایک اور عظیم لیجنڈ، ویسٹ انڈیز کے سابق طوفانی فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ بھی عمران خان کے حق میں میدان میں کود پڑے ہیں، جس نے انٹرنیشنل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
آسٹریلیا کے 7 سابق کپتانوں کی عمران خان کے لئے نئی کوشش
مائیکل ہولڈنگ کا پاکستانی انتظامیہ پر شدید غصہ
تازہ ترین کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے افسانوی کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے اڈیالہ جیل میں قید 1992 کے ورلڈ کپ ونر کپتان عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو انتہائی شرمناک اور مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ مائیکل ہولڈنگ نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کھل کر کہا کہ جیل میں عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق اور طبی سہولیات کی پامالی دیکھ کر ان کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ انسانوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کر سکتے، یہ کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں ہے۔
کرکٹ کے تازہ ترین آرٹیکلز کے مطابق قتل کرنے والوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا۔مائیکل ہولڈنگ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جن لوگوں نے قتل جیسے سنگین جرائم کیے ہوتے ہیں، جیلوں میں ان کے ساتھ بھی ایسا ہتک آمیز سلوک نہیں کیا جاتا جیسا پاکستان کے سب سے مشہور شخص کے ساتھ ہو رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق پیسر نے کہا کہ میں ان 21 سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں کے خط کی مکمل حمایت کرتا ہوں جنہوں نے پاکستانی حکومت کو عمران خان کی صحت کے حوالے سے خط لکھا تھا۔ مائیکل ہولڈنگ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور عمران خان لندن میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم میں ایک ساتھ رہے ہیں، اور وہ عمران خان کو ایک سچے، مخلص اور عظیم انسان کے طور پر جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید اس بدترین سلوک کے پیچھے کوئی حسد یا جلن شامل ہے، کیونکہ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان عمران خان سے بڑھ کر کسی دوسرے شخص کی نہیں ہے۔ مائیکل ہولڈنگ کا یہ تیکھا اور آفیشل بیان اس وقت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔
