ایبٹ آباد ۔کریک اگین رپورٹ۔بابراعظم سے ملنے فین گراؤنڈ پہنچ گیا۔ سجدہ شکر کس بات پر بجا لایا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
بابر اعظم کی پرفارمنس جیسی بھی ہو لیکن پاکستان کے فینز کے دلوں میں ان کی محبت آج بھی پہلے کی طرح ہے ۔ایبٹ آباد میں فرسٹ کلاس میچ جو کہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا ہے۔ بابر اعظم پہلی بار کھیلنے آئے اور وہ فیلڈ میں تھے۔ نہ کوئی کیچ نہ کوئی بولنگ ،لیکن چرچہ ان کا رہا پاکستانی میڈیا پہ بھی، سوشل میڈیا پر بھی اور گراؤنڈ میں بھی اور اب اور اب ایک نئی اپڈیٹ ائی ہے بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بابر اعظم سے ملنے گراؤنڈ میں فین جا پہنچے۔ ان سے گلے ملے۔ ان سے سیلفی بنوائی اور اس کے بعد سیلفی بنانے کے بعد وہ سجدہ شکر بجا لائے کہ کتنا بڑا ان کا کارنامہ ہو گیا اور اللہ پاک نے ان پہ کتنا کرم کیا ۔ اس کے بعد وہ جب میدان سے باہر نکلنے لگے تو بائونڈری لائن کے باہر کھڑے سکیورٹی آفیسر نے ان کے پیچھے بھاگ کر ان کو پکڑنے کی کوشش کی۔
