لاہور ۔پی سی بی بی میڈیا ریلیز ۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا گیا
پی سی بی نے انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے بھی میچ آفیشلز کا اعلان کردیا
ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری جیف کرو فرائض سرانجام دیں گے
ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور شرفدولہ بھی شامل
ون ڈے ٹرائی سیریز کے دیگر امپائرز میں آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی اور ناصر حسین بھی شامل
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے امپائر وین نائٹس بھی ٹرائی سیریز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور نائٹس آن فیلڈ جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر ہوں گے
شرفدولہ اور نائٹس ٹرائی سیریز میں بالترتیب چار اور تین میچز میں تھرڈ امپائر کی ڈیوٹی بھی سر انجام دیں گے
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایمرجنگ ریفری ڈین کوسکر ٹیسٹ سیریز میں ذمہ داریاں ادا کریں
ڈین کوسکر ٹیسٹ کرکٹ میں بطور ریفری راولپنڈی میں ڈیبیو کریں گے
آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈسٹاک اور الاہودین پالیکر ٹیسٹ سیریز میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے
پالیکر اور ٹکر پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں بالترتیب تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریفری علی نقوی میچ ریفری مقرر
علی نقوی کا تعلق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میچ ریفریز سے ہے
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں راشد ریاض، ناصر حسین، فیصل آفریدی بطور آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر ڈیوٹی سر انجام دیں گے
طارق رشید تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگی
ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے
