لاہور ۔کرک اگین رپورٹ۔ سری لنکا ٹی 20 سیریز،کل کے کپتان آغا سمیت شاہین بھی باہر،بریکنگ نیوز
کرکٹ بریکنگ نیوز کے مطابق، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کے ابتدائی اسکوڈ کی نئی شکل سامنے آنے لگی ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر اعتماد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں یہ بات گرم ہے کہ پاکستان کے اگلے کپتان کے لیے شاداب خان اور صاحبزادہ فرحان میں مقابلہ چل رہا ہے۔
ابتدائی طور پر بننے والے اسکوڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حیران کن طور پر کل تک کپتانی کرنے والے سلمان علی آغا کا نام بھی اسکوڈ میں دکھائی نہیں دے رہا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے ٹی ٹونٹی اسکوڈ کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان کی ٹیم اس وقت صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں جاپان میں موجود ہے، جہاں وہ ایشین گیمز مینز کرکٹ کا سیمی فائنل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والی ہے۔ پاکستان میں 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہونا ہے، جبکہ اس کے ٹھیک نو دن بعد تین ملکی ون ڈے کپ شیڈول ہے، جس کے لیے بھی اسکوڈ کی سلیکشن کا عمل جاری ہے۔
اس کے بعد نومبر کے شروع میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے طویل فارمیٹ کا اسکوڈ بعد میں ترتیب دیا جائے گا۔ فی الحال پاکستان کرکٹ کے حوالے سے مسلسل نئی اور تبدیل ہوتی ہوئی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
