لاہور ۔کرک اگین رپورٹ۔ٹرائی سیریز فائنل ٹرافی گورنر ہاؤس پاکستان کے لیے تشویش ناک چیز سامنے اگئی کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پاکستان میں کھیلی جانے والی تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل اب بالکل سر پر آ پہنچا ہے اور فیصلہ کن معرکے سے محض ایک دن قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی گورنر ہاؤس لاہور میں حاضری لگ چکی ہے۔ ہمارے ہاں گورنر ہاؤس جیسی جگہوں پر ٹرافی کی رونمائی کروانا شاید ایک روایت یا طرۂ امتیاز بن چکا ہے، لیکن فائنل سے پہلے کا یہ علامتی شوٹ کتنا ناگزیر تھا، یہ ایک الگ ہی بحث ہے۔
اس سب کے درمیان سب سے تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کا ریکارڈ ناقابل یقین حد تک مضبوط رہا ہے۔ انہوں نے یہاں پاکستان کے خلاف 8 ون ڈے میچ کھیل کر 6 میں کامیابی سمیٹی ہے اور صرف 2 ہارے ہیں۔ یہ اعداد و شمار دیکھ کر لگتا ہے جیسے لاہور نہیں بلکہ کولمبو ان کا ہوم گراؤنڈ ہو۔ اسی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں آئی لینڈرز نے گرین شرٹس کو اسی میدان پر محض 110 رنز پر ڈھیر کر کے عبرت ناک شکست دی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستانی ٹیم اس تلخ تاریخ کو بدل پائے گی یا پرانی تاریخ خود کو دہرائے گی۔
اس سنسنی خیز سیریز کا فائنل معرکہ کل دوپہر ایک بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکا کی کمان کوشل مینڈس سنبھالیں گے۔ پاکستان نے اب تک انگلینڈ کو دو میچوں میں دھول چٹائی اور سری لنکا کے خلاف ایک فتح سمیٹی ہے، اور اب ٹیم کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار یہ ٹرافی اٹھانے پر لگی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سلمان علی آغا 158 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں جبکہ بولنگ میں عرفات منہاس 9 اور شاہین آفریدی 8 وکٹوں کے ساتھ فارم میں ہیں۔
شاہین آفریدی کا ماننا ہے کہ ٹاپ آرڈر کو بڑی پارٹنرشپ بنانا ہوں گی اور وہ فائنل جیتنے کے لیے پرامید ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لاہوری شائقین کو سٹیڈیم آنے کی دعوت بھی دی ہے۔
آئی لینڈرز کے کپتان کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ وہ فائنل کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور گزشتہ میچ میں پاکستان کے خلاف ملنے والی بڑی جیت سے ان کے حوصلے بلند ہیں، جبکہ انہوں نے پاکستانی شائقین کی مہمان نوازی کو بھی سراہا ہے۔
