کرک اگین رپورٹ ۔بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ۔تازہ ترین خبریں ہیں کہ
بھارتی ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے 13 سالہ طویل ٹیسٹ کیریئر کے خاتمے کا اعلان جمعہ کے روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
ریٹائرمنٹ کا جذباتی اعلان
اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے 36 سالہ محمد شامی نے کہا ہے کہ
اس 13 سالہ سفر میں اس کیپ اور اس گیند نے مجھے محمد شامی بنایا ہے۔ اس دوران کئی اتار چڑھاؤ آئے۔ میں گرا بھی مجھے تکلیف بھی پہنچی اور میں زخمی بھی ہوا لیکن اس بیج کی خاطر میں دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا۔
انہوں نے مزید کہا، یہ سفر بہت شاندار رہا۔ میں اپنے کوچز، ٹرینرز، فزیو اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس سفر میں ذرا سا بھی حصہ ڈالا۔
ٹیسٹ کیریئر کے مجموعی اعداد و شمار
محمد شامی کا شمار بھارت کے کامیاب ترین بولرز میں ہوتا ہے۔ ان کے کیریئر کا ریکارڈ کچھ یوں ہے۔
مجموعی میچز۔انہوں نے بھارت کے لیے 64 ٹیسٹ میچ کھیلے۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 229 وکٹیں حاصل کیں۔اس بہترین کارکردگی کے ساتھ وہ بھارت کی کرکٹ تاریخ کے سرفہرست پانچ فاسٹ بولرز کی فہرست میں شامل ہونے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔
محمد شامی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز نومبر 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کیا تھا۔
انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں اپنی خطرناک بولنگ سے سب کو متاثر کیا اور میچ میں مجموعی طور پر 118 رنز کے عوض 9 وکٹیں حاصل کیں۔
