پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اہم مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس کی جگہ آل راؤنڈر عامر جمال کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اس تبدیلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگ رہا ہے یہ پچ تیز ہے اور فاسٹ باؤلرز کے لیے مفید ثابت ہوگی، چنانچہ ہم نے چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔ شائقین کرکٹ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کی امید کر رہے ہیں
Related Posts
Add A Comment
