سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے،اس طرح اب اس کا 23 رکنی دستہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا،اسے پہلے 2 پریکٹس میچزکھیلنے ہیں پھر پہلے مرحلےکے 3 میچز کھیل کر اگلے مرحلہ کی ٹکٹ کی جنگ لڑنی ہے اور وہاں سیمی فائنلز سے قبل تک 5 میچز ہونگے۔آئی لینڈرز نے متعدد نئے پلیئرز لئے ہیں۔سری لنکن ورلڈ کپ اسکواڈ میں 5 کھلاڑی کیوں شامل،وسیم خان کا پہلا بیان بھی آگیا۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نےایسوسی ایشن کرکٹ چیمپئن شپ کے دوران ایک پلیئرپر جرمانہ کردیا ہے۔کے پی کے کےکامران غلام کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے پاکستانی کرکٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے کیریئر کا بہترین وقت گزرا۔پاکستانی کرکٹ میری روح میں شامل ہے اور اس کے لئے دل وجان سے کام کیا۔مجھ سے کچھ غلطییاں بھی ہوئی ہیں۔میں نے ان سے سیکھا تھا۔میڈیا کے حوالہ سے کچھ غلط فہمیاں رہی ہیں،اس پر بھی افسوس ہے۔پاکستان کرکٹ درست ڈائریکشن پر ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے۔
وسیم خان نے اپنے عہدے سےا ستعفیٰ ایک روز قبل دیا تھا جسے پی سی بی نے فوری منظور کرلیا۔ان کی مدت ملازمت اگلےسال کے شروع میں ختم ہونا تھی لیکن انہوں نے 4 ماہ قبل ہی ستعفیٰ دے دی۔
ادھر انگلینڈ میں واروکشائر کائونٹی نے باب ولس ٹرافی جیت لی ہے،اس نے فائنل میں لنکا شائر کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 199 رنز کی شکست سے دوچار کیا۔