لاہور،سینٹ جارج:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کی کوریج کرنے والے ایک غیر ملکی صحافی،براڈ کاسٹر نے واپسی کی راہ پکڑلی ہے۔اینڈریو میک لین نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ
پاکستان میں 3 ہفتے گزر گئے،اب واپسی کی راہ پر ہوں۔اس حیرت انگیز سرزمین میں اپنے حاصل تجربے کوایک ٹوئٹ میں جمع کرنا ناممکن ہے۔ایک لفظ میں یہی کہوں گا کہ یہ کامل رہا ہے۔
تاریخی جیت سے 278 رنز کی دوری،پاکستان کا بڑا اعلان
مجھے بے پناہ محبت کے ساتھ رکھنے کا شکریہ،دوبارہ ملنے کی شدید آس ہے۔
ادھر ایک اور ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے۔ویسٹ انڈیز میں ابتدائی 2 میچز ڈرا ہونے کے بعد میزبان ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کے لئے ڈرامائی پچ تیار کی ہے۔اس کا نتیجہ بھی شاندار آیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے لئے فی الحال اچھی اور انگلینڈ کے لئے بد ترین۔سینٹ جارج میں کھیلے جارہے تیسرے میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا،وکٹ کو درست پڑھا۔پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔
انگلش ٹیم کی اننگ کا آغاز اچھا تھا23 تک کوئی آئوٹ نہ تھا لیکن اس کے بعد لائن در لائن ہی لگ گئی۔ نتیجہ میں 38 اوورز کے کھیل میں 67 پر انگلینڈ کے 7 آئوٹ ہوگئے ہیں۔ایلکس لیز 31 کے ساتھ نمایاں رہے۔ابھی تک کوئی دوسراکھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔جیڈن سیئلز،کیل میئرز،الزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں لیں۔