سینٹ جارج،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلینڈ کے پائوں سے زمین کھینچ کر ویسٹ انڈین بائولرز کی پھر گولہ باری۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی دوسری اننگ میں بھی سٹی گم،ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز نے بلڈوزر چلادیا ہے۔اس کے بعد پھر بائولرز نے پہلی اننگ کا ری پلے چلادیا ہے۔
ون ڈے سیریز،قومی پلیئرز کی نئی کٹس،نوجوان کھلاڑیوں کا انداز دیکھئے
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹیسٹ تیسرے روز نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔جاشووا ڈی سلوا نے شاندار سنچری اسکور کرکے انگلینڈ کو بڑی ضرب لگادی،مہمان ٹیم اپنے مقابل سائیڈ کو برتری لینے سے نہ روک سکی۔جاشوواکی ناقابل شکست 100 رنزکی اننگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز ٹیم 297 رنزبنانے میں کامیاب رہی۔اس طرح اسے انگلینڈ کے پہلی اننگ کے اسکور 204 پر 93 رنزکی قیمتی سبقت ملی ہے۔
انگلینڈ کی دوسری اننگ کا آغاز بھی تباہ کن تھا۔زک کرولی،جوئے روٹ اور بین لورینس آئوٹ ہوگئے۔انگلینڈ نے 39 تک جاتے جاتے 4 وکٹیں گنوادی تھیں،بین سٹوکس 4 کرکے آئوٹ ہوئے۔ کیل میئرز 5 اوورز میں 5 رنز دے کر 3 وکٹ لے چکے تھے۔
انگلش ٹیم اب بھی54 رنزکے خسارے کا شکار ہے اور 6 وکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔