Image source : Twitter
لاہور،دبئی :پی سی بی میڈیا ریلیز,کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلئےقومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو لاہور سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ متحدہ عرب امارات ۔روانہ ہوگا۔اس کا اعلان پی سی بی نے منگل کو کیا ہے۔بورڈ نےمزید تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے۔۔نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ورلڈ ٹی 20 کپ،پاکستان اسکواڈ کی قرنطینہ سمیت عرب امارات روانگی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔کیوی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔وہ 6 روزہ قرنطینہ کرے گی۔
قومی اسکواڈ کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے۔یہ تمام افراد لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے۔باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن یو اے ای میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو فیملیز اپنے ہمراہ یو اے ای لے جانے کی اجازت ہوگی۔
سوال یہ ہے کہ کیا مختصر سے ایونٹ کے لئے فیملیز کا ساتھ جانا ضروری ہوگا۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس یو اے ای میں ٹریننگ کا کتنا وقت بچےگا۔24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اس کا پہلامیچ ہوگا۔