کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ کا فیصلہ ہوگیا،بابر اعظم سعودی عرب روانہ،غیر ملکی کرکٹر پاکستان میں۔ایشیا کپ سری لنکا میں نہیں ہوگا،اس کا فیصلہ قریب ہوگیا ہے۔رسمی اعلان باقی ہے۔سری لنکا کے سیاسی حالات اور ملکی بد امنی کے باعث ایشیا کپ کے اگست،ستمبر میں سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اگست،ستمبر کے گرم ترین موسم میں ایونٹ کے لئے غیرجانبدار مقام متحدہ عرب امارات میں مشکل ہوگا،اس لئے اسے ملتوی بھی کیا جاسکتا ہے لیکن امید افزا پہلو یہ بھی ہے کہ چونکہ فارمیٹ ٹی 20 کا ہے،اس لئے میچز نائٹ میں رکھ کر وہاں ایونٹ کھیلا جائے گا۔
اب جب کہ یہ بات قریب فائنل ہوگئی ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں قریب مشکل ہے تو اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کادورہ کرنا ہے۔پاکستانی ٹیم سری لنکا کے سخت حالات میں کھیلتی دکھائی دے سکتی ہے۔اب اگر پاکستانی ٹیم نے وہاں سیریز کھیل لی تو سوال ہوگا کہ کامیاب سیریز کے انعقاد کے بعد ایشیا کپ کے وہاں سے التوا یا منتقلی کا کیا جواز ہوگا۔سری لنکا اس بات کو بنیاد بناکر ایونٹ اپنے ہاں کروانے کی آخری کوشش کرے گا۔
پیسر محمود زخمی،پورے سیزن سے آئوٹ
ایک اور خبر بھی نہایت دلچسپ ہے۔افغانستان انڈر 19 کے اسکواڈمیں سے لندن میں سلپ ہونے اور سیاسی پناہ کی درخواست کرنے والے 4 اراکین میں سے 2 نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے اور اپنے ملک جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں نے کہا ہے کہ ہم کابل میں محفوظ ہونگے،افغان کرکٹ بورڈ سے بات کرکے اپنے ملکی کرکٹ میں واپسی کریں گے۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اچانک سعودی عرب روانہ ہوگئے۔عید الفطر کے آس پاس عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے ملک آنے والے بابر اعظم اچانک سعودی عرب کیوں گئے،فینز چونک گئے ہیں۔پریشانی کی بات کوئی نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ کسی سپانسر کمپنی سے معاہدہ کرنے گئے ہیں،محض دستخط کے لئے یہ دورہ ہے۔72 گھنٹوں میں واپسی ہوجائےگی۔
آئی پی ایل میں بھارتی دارلحکومت دہلی کیپیٹلز نے لازمی جیت والے میچ میں پنجاب کنگز کو 17 رنز سے ہراکر ٹاپ فور میں جگہ بنالی ہے۔
پاکستان میں اس وقت ایک غیر ملکی کرکٹر موجود ہیں۔سابق انگلش کھلاڑی ڈیرن گف جو ان دنوں یارک شائر کائونٹی سے منسلک ہیں،وہ لاہور قلندرز کے ساتھ باہمی اشتراک پروگرام کے سلسلہ میں پاکستان آئے ہیں،انہوں نے دن میں لاہور قلندرز کے آفس کا دورہ کیا۔شام میں سابق کرکٹر کبیر علی ودیگر کے ساتھ پرانے مقامات کا دورہ کیا۔اس دوران وہ رکشہ کی سواری کرتے دکھائی دیئے۔