لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلش کرکٹ رجیم تبدیلی کے ساتھ معین علی بھی تبدیل،بڑا اعلان۔انگلینڈ کے پاکستانی نژاد آل رائونڈر معین علی نے بھی اپنی ٹیم کی تبدیلی پر اپنا فیصلہ بدلنے کا اعلان کردیا ہے۔یہ یو ٹرن اس لئے لیا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ کی حکومت بھی تبدیل ہوئی ہے۔ہیڈکوچ،کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر کے بدلنے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہا ہے۔
اس بات کا انکشاف انہوں نے نئے ہیڈکوچ برینڈن ٹیلر سے کیا ہے۔برینڈن ٹیلر چند روز انگلینڈ پہنچے ہیں،وہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہیڈ کوچ مقرر کئے گئے ہیں،انہوں نے تمام انگلش کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
شان مسعود کی اب ٹی 20 بلاسٹ میں فتح گر اننگز
انگلش آف اسپنر آل رائونڈر نے کہا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ اپنے دوست عادل رشید کے ساتھ انگلش ٹیسٹ اسکواڈمیں کھیلوں۔میک کولم کے لئے حتمی فیصلہ آسان نہیں ہوگا۔
انگلش اسپن آل رائونڈرمعین علی نے گزشتہ سال ستمبر میں ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔34 سالہ کھلاڑی اب اس عمر میں پھر واپسی کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے اب تک انگلینڈ کے لئے64 ٹیسٹ میچزمیں 195 وکٹیں لے چکے ہیں۔2914 اسکور بناچکے ہیں۔
معین علی کی خواہش اپنی جگہ،خواہش آسان ہے،عمل مشکل لگتا ہے۔معین علی انگلینڈ کے لئے اس وقت محدود اوورز فارمیٹ میں دستیاب ہیں لیکن برینڈن میک کولم اس فارمیٹ کے ہیڈ کوچ تو کیا،کوچ بھی نہیں ہونگے۔