گال،کرک اگین رپورٹ
قومی کرکٹ ٹیم نے گال ٹیسٹ میں جیت کا جشن کیک کاٹ کرمنایا،کھلاڑیوں نے کمال دھوم مچائی ہے۔
بابر اعظم دونوں شاہ کے کیوں مشکور،رمیز راجہ کیا کہتے،کھلاڑیوں کا جشن۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں اپنی فتح کا جشن منایا،کھلاڑیوں نے اس تاریخی جیت پر ہلاگلہ کیا۔کرکٹرز ایک دوسرے سے گلے لگ کر مبارکباد دیتے دکھائی دیئے۔پاکستان نے گال کے ریکارڈ 342 رنزکے ہدف کو ممکن بنایا،یہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی کی جانب اشارہ ہے بلکہ اس سے بڑھ کر ہے،انگلینڈ نے حال ہی میں 4 ٹیسٹ میچز اسی انداز میں چوتھی اننگ میں جیتے،اس میں 377 رنزکا بھارت کے خلاف ریکاڈ ہدف بھی تھا لیکن پاکستان نے اس سے بڑھ کر ثابت کیا،انگلینڈ اپنے ملک میں کھیل رہا تھا،پاکستان نے ملک سے باہر سری لنکا میں یہ کارنامہ سرانجام دیا،جو اچھی اچھی ٹیموں کے لئے ممکن نہیں ہوتا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان نمبر 3 پر واپس،سری لنکا 6 پر جاگرا
اس شاندار کامیابی پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے بھی مبارکباد دی ہے،کہا ہے کہ ٹیم کی درست ڈائریکشن کی نشانی ہے،اچھا سیٹ اپ ہے،ٹیم اسے جاری رکھے۔
دوسری جانب کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ اس فتح سے اعتماد بڑھا ہے،میں یاسر شاہ اور نسیم شاہ دونوں کا خاص کر مشکور ہوں،انہوں نے پہلی اننگ میں میرے ساتھ اچھی شراکت بنائی۔وہاں سنچری ممکن ہوئی۔میچ میں واپس آئے۔دوسری اننگ میں عبد اللہ شفیق نے کمال دکھایا،باقیوں نے بھی اپنا کردار بنھادیا تھا۔
گال میں تاریخ رقم ،پاکستان ریکارڈ قائم کرگیا،4وکٹ سے جیت
پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو 342 رنزبناکر 6 وکٹ سے شکست دی ہے۔