| | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان نمبر 3 پر واپس،سری لنکا 6 پر جاگرا

گال،کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،پاکستان نمبر 3 پر واپس،سری لنکا 6 پر جاگرا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف  گال ٹیسٹ جیت کر اہم کامیابی اپنے نام کی ہے،یہ اس اعتبار سےبھی اہم ہوگئی ہے کہ گرین کیپس آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے،یوں وہ گزشتہ ماہ سے اب تک بھارت کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے۔

گال میں تاریخ رقم ،پاکستان ریکارڈ قائم کرگیا،4وکٹ سے جیت

اس سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان 52.38 پوائنٹس شرح کےساتھ چوتھے اور سری لنکا  54.17 پوائنٹس شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔دونوں ممالک فائنل ریس میں شامل تھے لیکن سری لنکا یہ میچ ہارکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 کی ریس سے  باہر ہوگیا ہے،اب تازہ ترین پوزیشن کےمطابق وہ 48.17 فیصد شرح پوائنٹس کے ساتھ  چھٹے نمبر پر گرا ہے،اس کے لئے یہ شکست بہت بڑی اور بری ہوگی،اسے نمبر 3 سے نمبر 6 پر جانا پڑا ہے۔

پاکستان،سری لنکا سیریز کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل،آئی سی سی رینکنگ

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس وقت جنوبی افریقا  71.43 فیصد شرح پوائنٹس کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا 70 فیصد شررح کے ساتھ دوسرے اور پاکستان   59.52 فیصد شرح کے ساتھ نمبر 3 پر آگیا ہے۔پاکستان کے لئے فائنل کی  ٹکٹ تاحال اوپن ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا اب ایک ٹیسٹ ملک سے باہر سری لنکا کے خلاف باقی ہے۔اس کے بعد اسے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے 5 میچز اپنے ملک میں کھیلنے ہیں۔اس وقت  انگلش ٹیم 33.33 فیصد شرح کے ساتھ 7 ویں بد ترین اور نیوزی لینڈ 25.93 فیصد شرح کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *