دبئی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اس سال کےآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ونر،فائنلسٹ ٹیموں یا ٹاپ 3 ٹیموں کی پیش گوئی کردی ہے۔ساتھ میں پاکستان کے بارے میں نہایت خطرناک پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ یہی سچ ہے۔
آسٹریلیا کے لئے 2 مرتبہ 50 اوورز ورلڈکپ جیتنے والےسابق کپتان کہتے ہیں کہ ٹی 20 کرکٹ ایک قسمت اورچانس کا بھی کھیل ہے لیکن کاغذ پر دیکھاجائے تو مجھے آسٹریلیا اس سال ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بنتا دکھائی دیتا ہے۔فائنل میں بھارت مدمقابل ہوگالیکن وہ ہارجائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں پونٹنگ کہتے ہیں کہ تیسری خطرناک ٹیم انگلینڈ کی ہوسکتئ ہے،وہ وائٹ بال کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے۔
وقار یونس نے ٹی 20 ورلڈکپ چیمپئن کی مضبوط پیش گوئی کردی
پاکستان کے بارے میں رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ وہ کمزور ہیں۔وہ بیٹنگ میں بابر اعظم اور رضوان پر انحصار کرتے ہیں۔وہ دونوں یا ایک بھی نہ چلا تو پاکستان کا ایونٹ اوور ہوجائے گا۔بائولنگ میں بھی صرف شاہین آفریدی ہی ہیں،مڈل آرڈر بیٹنگ کمزور ہے۔یہی حال ٹیسٹ ٹیم کا ہے۔
ورلڈ ٹی 20 کپ اس سال اکتوبر،نومبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔