بھارت،ویسٹ انڈیز کا ڈرامہ سے آغاز،ڈرامہ پر اختتام،
| | |

بھارت،ویسٹ انڈیز کا ڈرامہ سے آغاز،ڈرامہ پر اختتام،غیر متوقع شکست

باسیٹری،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو جکڑ کر ہرادیا۔سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 5 وکٹ سے جیت کر پہلی شکست کا بدلہ بھی چکادیا،روہت شرما الیون دونوں شعبوں میں ناکام رہی۔

یہ میچ ڈرامہ سے شروع ہوا،ڈرامہ پر تمام ہوا۔پہلا ڈرامہ یہ تھا کہ باسیٹری میں کرکٹ سامان کے بروقت نہ پہنچنے پر بھارت،ویسٹ انڈیز کا ٹی 20 میچ 2 گھنٹے کے لئے موخر کیا گیا،پھر پلیئرزکی کٹس نہ آنے کے بعد ایک گھنٹہ اور دیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز میں شرٹس نہ ہونے سے بھارت کا میچ 3 گھنٹے دیر سے شروع،ویزا مسائل،دیگر اہم خبریں

کسی نہ کسی طرح میچ شروع ہوا،یہ جاری 5 میچزکی سیریز کا دوسرا ٹی 20ا نٹرنیشنل میچ تھا،اس کا ٹاس  ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم 61 پر 4 وکٹ کھوچکی تھی۔کپتان روہت شرما صفر پر گئے۔رشی پبنت نے 24 اور ہردک پانڈیا کے 31 اور رویندرا جدیجا کے بنائے گئے 27 رنزکی بدولت بھارتی ٹیم 2 بالز قبل138 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔

اوبیڈ میک کوئے نے کیئریئر بیسٹ 17 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز پراعتماد تھا۔46 رنزکی شراکت نے ٹیم کو حوصلہ دیا،کیل میئرز کے صرف 8 رنزتھے۔نکولس پورن 14 اورشمرون ہیٹمیئر نے 6 رنز کئے لیکن دوسرے اوپنر برینڈن کنگ ماردھاڑ میں لگے تھے۔بھارتی گیند بازوں نے 107 کے مجموعہ پر ان کی 68 رنزکی شاندار اننگ کا خاتمہ کردیا۔آخر میں ویسٹ انڈین ٹیم تھوڑا دبائو میں آئی۔پھر بھی 18 بالز پر 27 اور 12 بالز پر 16 اسکور درکار تھے۔127 کے مجموعہ پر  رومین پاول 5 رنزکرسکے۔یوں بھارت نے 19 وٰں اوور میں واپسی کی۔نتیجہ میں آخری اوور میں 6 بالز پر دس  رنز درکار تھے۔ ڈیوون تھامس نے آخری اوور کی پہلی 2 بالز پر کام تمام کردیا۔وہ19 بالز پر 31 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔ویسٹ انڈیز نے ہدف 4 بالز قبل 5 وکٹ پر پورا کرلیا۔

یوں ویسٹ انڈیز نے 5 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔دورہ ویسٹ انڈیز میں بھارت کی 4 فتوحات کے بعد پہلی ناکامی ہے،تینوں ون ڈے اورایک ٹی 20 جیتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *