ویسٹ انڈیز میں شرٹس نہ ہونے سے بھارت کا میچ 3 گھنٹے دیر سے شروع،ویزا مسائل،دیگر اہم خبریں
| | | | | |

ویسٹ انڈیز میں شرٹس نہ ہونے سے بھارت کا میچ 3 گھنٹے دیر سے شروع،ویزا مسائل،دیگر اہم خبریں

لندن،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا کو انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز آغاز سے قبل بڑاریلیف مل گیا۔انگلش پیسر جمی اوورٹون کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،اس لئے کہ وہ ان فٹ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔اوورٹوں دی ہنڈرڈ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

دی ہنڈرڈ 3 اگست سے شروع ہوگا۔جنوبی افریقا سے 3 میچزکی انگلش ٹیم کی اہم ترین ٹیسٹ سیریز 17 اگست سے شروع کی جائے گی۔

شاہین کی آفریدی کے ساتھ پریکٹس کون سی

کرکٹ سے اہم خبر یہ ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آئرلینڈ کے لئے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔آئرلینڈ میں 9 سے 17 اگست تک 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکی سیریز کھیلی جائے گی۔

انگلینڈ میں 8 ٹیموں کا دی ہنڈرڈ ٹورنا منٹ 3ا گست سے شروع ہونے والا ہے،متعدد پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہونگے۔

ویسٹ انڈیز کے دورے میں موجود بھارتی ٹیم آج رات ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے،میچ اصل وقت کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔بھارتی ٹیم کی پہلے بلے بازی ہے۔آخری اطلاعات تک اس نے 8 اوورز میں 4 وکٹیں کھوکر 67 اسکور بنالئے تھے۔میچ 3 گھنٹے کی تاخیر سے صرف اس لئے شروع ہوا کہ  باسیٹری میں ٹیموں کی شرٹس نہیں پہنچ سکی تھیں۔

بھارتی ذرائع سے اطلاعات کی تصدیق ہوئی ہے کہ  ویرات کوہلی ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈکپ میں نمبر 3 پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔

بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے جاری 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کے آخری2 میچز فلوریڈا میں کھیلے گی،تاحال دونوں ٹیموں کے متعدد پلیئرز کے امریکی ویزا جاری نہیں ہوئے،کرکٹ ویسٹ انڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے 2 روز میں سفری کاغذات کی تکمیل ہوجائے گی،یہ میچز اس ہفتہ کےآخر میں شیڈول ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *