| | |

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کیخلاف بڑی برتری میں ناکام،ہیڈ نے ریسکیو کیا

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کیخلاف بڑی برتری میں ناکام،ہیڈ نے ریسکیو کیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بڑی لیڈ لینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا ٹیم اننگ کے 82 ویں اوور میں 283 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔دونوں جانب سے 2 ہیرو ہیں۔

پہلی بات یہ ہے کہ آج دوسرے روز ایک موقع پر آسٹریلیا کے 6 کھلاڑی168 پر باہر تھے لیکن پھر ٹریوس ہیڈ کے 119 رنز نے آسٹریلیا کو برتری کی جانب مارچ کروایا۔کیمرون گرین 14 اور عثمان خواجہ 45 کرکے گئے تھے۔مچ مارش 5 اورایلکس کیری 15 کرسکے۔مچل سٹارک 10 اور پیٹ کمنز 12 کرگئے لیکن نیتھن لائن نے آخر میں 24 رنزبناکر اچھا اضافہ کیا ہے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ آسٹریلینز کو لڑگئی،ٹیم آئوٹ تو ہوئی مگر ڈرامہ خوب رہا

ویسٹ انڈیزکی جانب سےڈیبیو پر شیمر جوزف نے 5 وکٹیں لیں،انہوں نے اس کے لئے 94 رنزدیئے۔ویسٹ انڈیز کے 188 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کو95 رنزکی سبقت ملی ہے۔

ویسٹ انڈیز کا دوسری اننگ میں 1 پر 1 آئوٹ تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *