احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
افغانستان بھی آئی پی ایل فائنل میں مدعو،بھارتی ٹیم سے کوہلی،شرما باہر۔بھارتی کرکٹ ٹیم سے اب روہت شرما سمیت اہم نام خارج،کپتان بھی تبدیل،کھلاڑی ان کے بغیر ایکشن میں ہونگے۔یہ فیصلہ سخت شٰدول کے باعث کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے 7 جون سے 12 جون کے درمیان انگلینڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنا ہے۔اس کے بعد 20 سے 30 جون تک افغانستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلنی ہے۔پھر 12 جولائی سے اگست کے وسط تک ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 سیریز شیڈول ہے۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کے خلاف محدود اوورز سیریز میں روہت شرما،ویرات کوہلی سمیت کئی بڑے نام خارج کردیئے گئے ہیں۔ان کو آرام دیا جائے گا۔ہردک پانڈیا کپتان ہونگے۔
ایشیا کپ 2023 کے فیصلہ کی تاریخ آگئی،اعلان مودی اسٹیڈیم سے ہوگا
ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا،بنگلہ دیش کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر کو بھی آئی پی ایل 2023 فائنل کے لئے دعوت دی ہے۔یوں اب ایشیا کپ کے تمام نمایاں ممالک میں سے پاکستان کے علاوہ سب شریک ہونگے۔ایشیا کپ 2023 کا میزبان پاکستان ہے لیکن فیصلہ یہ ممالک ایشین کرکٹ کونسل کی چھتری تلے کریں گے۔