کابل،کرک اگین رپورٹ۔افغانستان کی 4 ممالک کے خلاف بڑی سیریزسیٹ،پاکستان کا دورہ بھی شامل،کرکٹ بریکنگ نیوز یہی ہے کہ افغانستان اس سال 4 اہم ممالک کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گا۔ایک ملک کے خلاف ٹیسٹ بھی ساتھ ہوگا۔
افغانستان اس سال پاکستان، بنگلہ دیش، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف دو طرفہ ٹی 20انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کھیلے گا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سید نسیم سادات نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے خلاف اپنے گھر پر تین ون ڈے اور تین ٹی 20 کھیلے گا۔ اس کے علاوہ، قومی ٹیم یو اے ای میں منعقد ہونے والی تین ون ڈے اور تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں متحدہ عرب امارات کا سامنا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسکواڈ مکمل فارمیٹ کی سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ بھی کرے گا جس میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میچ شامل ہیں۔یہ سلسلہ اگست کے آخر میں شروع ہوگا اور سال کے آخر تک جاری رہےگا۔
افغانستان کا دورہ پاکستان اگست،ستمبر میں شیڈول ہے۔پاکستان میں صرف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز ہونگے۔